Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

فوجی دستے ابھی تک کوچ کر رہے ہیں

یہودا امیخائی

فوجی دستے ابھی تک کوچ کر رہے ہیں

یہودا امیخائی

MORE BYیہودا امیخائی

    فوجی دستے ابھی تک کوچ کر رہے ہیں

    ان کی منزل اور ان کے سفر میں بڑے لمبے فاصلے ہیں

    موہوم کی امید بھی نہیں

    جیسے ایک طویل بے سایہ راہ گزر

    استراحت میں

    ان کے دہن کے کناروں سے رال بہتی ہے

    آنسو رونے سے سوا قیامت ڈھاتے ہیں

    جن کا اظہار صفحوں میں ہو نہیں سکتا

    فریب زدہ ہونٹوں پر

    ہم دیکھ سکتے ہیں امید کے ٹکڑے

    جیسے وہ لقموں کے دانے

    جو انھوں نے آخری بار جلد بازی میں کھائے تھے

    رات کے آتے ہی وہ میدانوں میں دراز ہو جاتے ہیں

    ہر کوئی اپنا ہی سایہ اوڑھ لیتا ہے

    جو ان کا ہمزاد ہے جیسے جنگل اپنے پتوں میں خوابیدہ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here

    بولیے