جرمن میں ایک یہودی گورستان
ایک چھوٹی سی پہاڑی پر زرخیز کھیتوں کے بیچ ایک چھوٹا گورستان دراز ہے
زنگ آلود گیٹ کے پیچھے یہودی گورستان جھاڑیوں سے چھپا ہوا
فراموش کردہ اور اوجھل
یہاں سے کوئی آواز دعا اور نہ ماتم کی صدا آتی ہے
خدا کے لئے کوئی کلمۂ خیر نہ مرحوم کے لئے دعائے خیر
صرف ہمارے بچوں کی آوازیں گونجتی ہیں
قبروں کو کھوجتے شادمان
ہر دفعہ ایک مل ہی جاتی ہے جیسے جنگل میں ککر متا
جیسے جنگلی بیری
یہاں ایک اور بھی قبر ہے میری نانی کے نام کی قبر
پچھلی صدی کا ایک نام یہاں ایک نام ہے وہاں ایک نام
اور میں بس نام پر سے کائی جھاڑ ہی رہا تھا
دیکھو کتبے پر ایک کھلا خط کندہ ہے
ایک پیشوا کی قبر
ہتھیلی کی انگلیاں پھیلی ہوئیں پاکیزہ اور دعائیں دیتی ہوئیں
یہاں ایک اور قبر بیریوں سے اٹی ہوئی
اسے بھی انگلیوں سے شانہ کرنا ہوگا
جیسے حسین معشوق کا ژولیدہ مو چہرہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.