ہمیں اتنا جذباتی نہیں ہونا ہے
ہمیں اتنا جذباتی نہیں ہونا ہے
مترجم جذبات سے مملو نہیں ہو جاتا
چپ چاپ اپنے الفاظ ہمیں ایک نسل سے دوسری نسل منتقل کرنا ہے
نا دانستہ ایک زبان سے دوسروں کے لبوں تک
جیسے باپ منتقل کرتا ہے اپنے مرحوم جد کے خد و خال
اپنے بیٹے کو وہ صرف ایک وسیلہ ہوتا ہے
وہ خود ان سا نہیں ہوتا
ہمیں وہ سب یاد رکھنا ہوگا جو کبھی ہمارے ہاتھوں میں تھا
جو ہمارے ہاتھ سے پھسل گیا
کیا کیا ہمارے اختیار میں تھا اور کیا کیا ہمارے اختیار سے نکل گیا
ہمیں اتنا جذباتی نہیں ہونا ہے
پکارنے والے اور جنہیں پکارا گیا وہ سب غرق ہوئے
یا وقت ہجر میرا محبوب چند الفاظ دے گیا
کہ میں اسے یاد رکھوں
ہمیں جو کہا گیا وہ دوسرے کہنے والوں کو نہ کہنا ہوگا
خاموشی اختیار کریں
ہمیں جذباتی نہیں ہونا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.