ہیملٹ کو پڑھنا
قبرستان سے جڑا ایک مٹی سے اٹا قطعۂ زمین
اس کے پیچھے ایک چمکتا نیلا دریا
تم نے مجھ سے کہا
جاؤ جا کے راہباؤں کے ساتھ کسی خانقاہ میں جگہ ڈھونڈو
یا شادی کے لیے کسی بےوقوف کو تیار کرو
سچ ہے شہزادے ایسی گفتگو میں ماہر ہوتے ہیں
جیسے کہ لڑکیاں آنسو بہانے پر تیار
مگر کاش یہ الفاظ
ایک سنجاب کی شال کی طرح
دس ہزار سال تک
اس کے پیچھے
لہراتے چلے جائیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.