وجیہ ثانی
غزل 11
اشعار 2
ثانیؔ فقط تمہارا لکھا جن خطوط پر
وہ تو کبھی کے زائد المیعاد ہو گئے
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
تصویری شاعری 1
اچھا ہوا کہ عشق میں برباد ہو گئے مجبوریوں کی قید سے آزاد ہو گئے کب تک فریب کھاتے رہیں قید میں رہیں یہ سوچ کر اسیر سے صیاد ہو گئے اس کیفیت کا نام ہے کیا سوچتے ہیں ہم اور دوستوں کی ضد ہے کہ فرہاد ہو گئے ملنے کا من نہیں تو بہانا نیا تراش اب تو مکالمے بھی ترے یاد ہو گئے بیزار بد_مزاج انا_دار بد_لحاظ ایسے نہیں تھے جیسے تیرے بعد ہو گئے ثانیؔ فقط تمہارا لکھا جن خطوط پر وہ تو کبھی کے زائد_المیعاد ہو گئے