اپنے حصے میں سلیقے کا کوئی غم ہی نہیں
اس لیے عشق کی راہوں کی طرف دیکھتے ہیں
-
موضوعات : عشقاور 1 مزید
اک ستم یہ کے ہمیں وصل میں آیا نہ سکوں
اک ستم یہ کے ترے ہجر بھی دیکھے نہ گئے
-
موضوعات : وصلاور 1 مزید
میں کب سے موقع کی تاک میں ہوں اس کو
جان من کہہ دوں جانے انجانے میں
-
موضوعات : اظہاراور 1 مزید
کروٹ بدل لی دونوں نے اک خامشی کے بعد
میں رو پڑا اور اس کو ادھر نیند آ گئی
-
موضوعات : بے زاریاور 1 مزید
گئے تھے ان سے ترک عشق کرنے
نظر ہٹ ہی نہ پائی اس نظر سے
-
موضوع : عشق
مسافر زخم کھا کر ہنس رہے ہیں
یہ کیسی حکمرانی ہو رہی ہے
-
موضوعات : زخماور 1 مزید
کوئی الفت طلب نہیں تم سے
عادتاً دل ہمارا بیکل ہے
یہ بے خودئ نظر ہے کہ انتہائی طلب
ترے ہی ساتھ لیے تیرا انتظار چلے
-
موضوع : انتظار