میں نے جب خود کی طرف غور سے دیکھا تو کھلا
مجھ کو اک میرے سوا کوئی پریشانی نہیں
بڑے باوفا تھے مرے یار سب
مصیبت میں جب تک پکارا نہ تھا
-
موضوعات : تنہائیاور 1 مزید
کہیں کوئی کماں تانے ہوئے ہے
کبوتر آڑے ترچھے اڑ رہے ہیں
-
موضوع : زندگی
جو بھی ہے دل میں آپ کے کھل کر بتائیے ہمیں
کہتے ہیں آپ ٹھیک ہیں رہتے ہیں بے قرار سے
-
موضوع : بے قراری
بس حکم ملا اور نکل آئے وہاں سے
چلتے ہوئے عجلت میں ہی سامان لیا ہے
منحوس ایک شکل ہے جس سے نہیں فرار
پرچھائیں کی طرح سے برابر لگی ہوئی