امداد علی بحر کے اشعار
دیکھیے ترک ادب کی کیا ملی تعزیر کل
پیٹھ ہے سوئے حرم منہ ہے سوئے بت خانہ آج
رعایت چاہیے ایسی کہ زیبائی ہو معنی کی
عروس شعر کا اے بحرؔ زیور ہو تو ایسا ہو
آئے بھی تو کھائے نہ گلوری نہ ملا عطر
روکی مری دعوت مجھے مہماں سے گلا ہے
-
موضوع : پان
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
- رائے زنی
- رائے
- ڈاؤن لوڈ
تکیہ اگر نصیب ہو زانوئے یار کا
میں ایسی نیند سوؤں کہ ثابت ہو مر گیا
کیا ہے مجھے دیتے ہو گلوری
چونے میں کہیں نہ سنکھیا ہو
-
موضوع : پان
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
- رائے زنی
- رائے
- ڈاؤن لوڈ
وہ کوچہ شعر و سخن کا ہے تنگ و تار اے بحرؔ
کہ سوجھتے نہیں معنی بڑے ذہینوں کو
مرے قتل پر تم نے بیڑا اٹھایا
مرے ہاتھ کا پان کھایا تو ہوتا
-
موضوع : پان
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
- رائے زنی
- رائے
- ڈاؤن لوڈ
عاشق سے ناک بھوں نہ چڑھا او کتاب رو
ہم درس عشق میں یہ الف بھی پڑھے نہیں
نہیں جی چاہتا ملنے کو سبک وضعوں سے
کیا کریں ہم جو مزاج اپنا گرانی مانگے
ظالم ہماری آج کی یہ بات یاد رکھ
اتنا بھی دل جلوں کا ستانا بھلا نہیں
مختار ہیں وہ لکھیں نہ لکھیں جواب خط
صاحب کو روز اپنا عریضہ رپورٹ ہے
یار کو دیکھتے ہی مر گئے اے بحرؔ افسوس
خاک میری کوئی آنکھوں میں قضا کی جھونکے
مرے بغیر نہ اک دم اسے قرار آتا
ذرا بھی ضبط جو مجھ بے قرار میں ہوتا
دکھایا اس نے بن ٹھن کر وہ جلوہ اپنی صورت کا
کہ پانی پھر گیا آئینے پر دریاے حیرت کا
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
- رائے زنی
- رائے
- ڈاؤن لوڈ
چوٹی گندھوائی ہوئی یار نے کھلوا ڈالی
رحم آیا کوئی محبوس رسن یاد آیا
زاہد سناؤں وصف جو اپنی شراب کے
پڑھنے لگیں درود فرشتے ثواب کے
رونا بنائے خانہ خرابی ہے مثل شمع
ٹپکے جو سقف چشم ہو تو قصر تن خراب
کوئی پھل پائے گا کیا تخم محبت بو کر
اس امر بیل میں تو برگ و ثمر کچھ بھی نہیں
اپنی انگیا کی کٹوری نہ دکھاؤ مجھ کو
کہیں ٹھرے کی ہوس میں نہ یہ مے خوار بندھے
تیغ عرفاں سے روح بسمل ہے
حال پر اپنے حال آتا ہے
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
- رائے زنی
- رائے
- ڈاؤن لوڈ
خوش رہو یار اگر ہم سے ہو بیزار بہت
دل اگر اپنا سلامت ہے تو دل دار بہت
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
- رائے زنی
- رائے
- ڈاؤن لوڈ
پوچھے رندوں سے کوئی ان مفتیوں کا جھوٹ سچ
دو دلیلوں سے یہ کر لیتے ہیں دعویٰ جھوٹ سچ
کسی گل کو جو اپنا طرۂ دستار سمجھے ہم
تو برسوں ٹوکرا سر پر اٹھایا سرگرانی کا
کیا کیا نہ مجھ سے سنگ دلی دلبروں نے کی
پتھر پڑیں سمجھ پہ نہ سمجھا کسی طرح
مجھی پر قطع ہوئی ہے قبائے دل سوزی
ہوا سے آ کے چھپے میرے پیرہن میں چراغ
قتل پر بیڑا اٹھا کر تیغ کیا باندھوگے تم
لو خبر اپنی دہن گم ہے کمر ملتی نہیں
پیار کی آنکھ سے دشمن کو بھی جو دیکھتے ہیں
ہم نے ایسے بھی ہیں اللہ کے پیارے دیکھے
آنکھیں نہ جینے دیں گی تری بے وفا مجھے
کیوں کھڑکیوں سے جھانک رہی ہے قضا مجھے
زلف دو تا دو راہۂ اسلام و کفر ہے
زاہد ادھر خراب ادھر برہمن خراب
خوب چلتی ہے ناؤ کاغذ کی
گھر میں قاضی کے مال آتا ہے
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
- رائے زنی
- رائے
- ڈاؤن لوڈ
میں ہاتھ جوڑتا ہوں بڑی دیر سے حضور
لگ جائیے گلے سے اب انکار ہو چکا
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
- رائے زنی
- رائے
- ڈاؤن لوڈ
واعظو ہم رند کیوں کر کابل جنت نہیں
کیا گنہ گاروں کو میراث پدر ملتی نہیں
قاضی کو جو رند کچھ چٹا دیں
مسجد کی بغل میں مے کدہ ہو
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
- رائے زنی
- رائے
- ڈاؤن لوڈ
دنیا میں بحرؔ کون عبادت گزار ہے
صوم و صلٰوۃ داخل رسم و رواج ہے
کانٹوں پہ مثل قیس کہاں تک رواں دواں
لیلاۓ جاں ہے جسم کی محمل سے دل اچاٹ
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
- رائے زنی
- رائے
- ڈاؤن لوڈ
میرا لہو چٹائے گا جب تک نہ تیغ کو
قاتل کو دہنے ہاتھ سے کھانا حرام ہے
غیر پر کیوں نگاہ کرتے ہو
مجھ کو اس تیر کا نشانہ کرو
-
موضوع : تیر
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
- رائے زنی
- رائے
- ڈاؤن لوڈ
بے طرح دل میں بھرا رہتا ہے زلفوں کا دھواں
دم نکل جائے کسی روز نہ گھٹ کر اپنا
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
- رائے زنی
- رائے
- ڈاؤن لوڈ
کمال طالب دنیائے دوں ہے پیر حرم
خدا کے گھر میں ہے لیکن خدا سے باہر ہے
جوتا نیا پہن کے وہ پنجوں کے بل چلے
کپڑے بدل کے جامے سے باہر نکل چلے
چلا رہا ہوں قلقل مینائے مے کی شکل
دے جام کے لبوں سے مجھے ساقیا جواب
ایک بوسہ مری تنخواہ ملے نہ ملے
آرزو ہے کہ نہ قدموں سے یہ نوکر چھوٹے
ابر بہار اب بھی جچتا نہیں نظر میں
کچھ آنسوؤں کے قطرے اب بھی ہیں چشم تر میں
ہوگا ضرور ایک نہ اک دن مباحثہ
رضواں سے اور کوئے صنم کے مقیم سے
کب طالب راحت ہوئے زخمیٔ محبت
مرہم کی جو حاجت ہوئی تیزاب بنایا
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
- رائے زنی
- رائے
- ڈاؤن لوڈ
نہ نکلے گا دل اس کے گیسو میں پھنس کر
یہ کالا کبھی من اگلتا نہیں ہے
واعظ کا جھوٹ بولنا تاثیر کر گیا
دم میں نمازیوں کی ہوئی انجمن خراب
بھلا ہوا کہ نہ ہاتھ آیا جامۂ پر زر
گزی کے کپڑے بدلتے تو ہم بدل جاتے
میرا دل کس نے لیا نام بتاؤں کس کا
میں ہوں یا آپ ہیں گھر میں کوئی آیا نہ گیا
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
- رائے زنی
- رائے
- ڈاؤن لوڈ