خدارا اک نگاہ ناز ہی سے دیکھ لو ہم کو
گریباں پھاڑنے کو آج ہم تیار بیٹھے ہیں
چپ چپ مکان راستے گم سم نڈھال وقت
اس شہر کے لیے کوئی دیوانا چاہئے
-
موضوعات : خاموشیاور 3 مزید
ناصح کی نصیحت سے ہے ضد اور بھی دل کو
سنتا نہیں ہوشیار کی دیوانہ ہمارا
-
موضوعات : دلاور 1 مزید
گھورنے سے کیا تمہاری آنکھوں کے ہم ڈر گئے
وے اگر ہیں مست اے پیارے تو دیوانے ہیں ہم
-
موضوع : آنکھ
گزر گئے ہیں وہ لمحے بھی عشق میں اے دوست
ترے بغیر بھی جب خوش رہے ہیں دیوانے
-
موضوعات : دوستاور 1 مزید
تیرے شیدا بھی ہوئے عشق تماشا بھی ہوئے
تیرے دیوانے ترے شہر میں رسوا بھی ہوئے
-
موضوعات : شہراور 1 مزید