مجھ سے قفس کا دروازہ کیا ٹوٹے گا
پاؤں پڑی زنجیر میں کھوئی رہتی ہوں
-
موضوع : قید
سر کو قفس پہ رکھے صیاد کہہ رہا ہے
بلبل کی جان نکلا اجڑا سا آشیانہ
-
موضوع : صیاد
گلشن میں اپنا کون تھا ساتھی نہ آشیاں
رکھ لی قفس نے آبرو فصل بہار میں
-
موضوعات : بہاراور 1 مزید
قفس کی چار دیواری میں اب میں مطمئن ہوں
حوادث صاحب اولاد بھی ہو جائیں تو کیا