حسن پر ۲۰ بہترین اشعار
ہم حسن کو دیکھ سکتے
ہیں ،محسوس کرسکتے ہیں اس سے لطف اٹھا سکتے ہیں لیکن اس کا بیان آسان نہیں ۔ ہمارا یہ شعری انتخاب حسن دیکھ کر پیدا ہونے والے آپ کے احساسات کی تصویر گری ہے ۔ آپ دیکھیں گے کہ شاعروں نے کتنے اچھوتے اور نئے نئے ڈھنگ سے حسن اور اس کی مختلف صورتوں کو بیان کیا ۔ ہمارا یہ انتخاب آپ کو حسن کو ایک بڑے اور کشادہ کینوس پر دیکھنے کا اہل بھی بنائے گا ۔ آپ اسے پڑھئے اور حسن پرستوں میں عام کیجئے ۔
ٹاپ ٢٠ سیریز
- 20 منتخب ترغیبی اشعار
- اخبارپر 20 منتخب اشعار
- ادا پر منتخب اشعار
- اداسی شاعری
- آدمی/انسان شاعری
- استقبال شاعری
- الوداعیہ شاعری
- انتظار شاعری
- آنسو پر20 منتخب اشعار
- آنکھ پر 20 منتخب اشعار
- انگڑائ پر 20 منتخب اشعار
- آئینہ پر 20 منتخب اشعار
- بارش پر 20 منتخب اشعار
- بوسے پر 20 منتخب اشعار
- پھول شاعری
- تصویر پر 20 منتخب اشعار
- تنہائی کے موضوع پر اشعار
- ٹوٹے ہوئے دلوں کے لئے 20منتخب اشعار
- جدائی پر 20 منتخب اشعار
- چاند پر 20 منتخب اشعار
- حسن شاعری
- خاموشی پر شاعری
- درد شاعری
- دعا پر 20 منتخب اشعار
- دل شاعری
- دنیا شاعری
- دھوکہ پر شاعری
- دوست/دوستی شاعری
- دیدار پر شاعری
- ریل گاڑی پر 20منتخب اشعار
- زلف شاعری
- زندگی شاعری
- سب سے زیادہ مقتبس 20منتخب اشعار
- سفر شاعری
- شراب شاعری
- عشق پر 20 منتخب اشعار
- کتاب شاعری
- لب پر شاعری
- مسکراہٹ شاعری
- ملاقات شاعری
- موت شاعری
- نشور واحدی کے 20 منتخب اشعار
- نئے سال پر منتخب شعر
- وصال شاعری
- وفا شاعری
- وقت شاعری
- یاد شاعری
اس کے چہرے کی چمک کے سامنے سادہ لگا
آسماں پہ چاند پورا تھا مگر آدھا لگا
-
موضوعات: چانداور 1 مزید
تیری صورت سے کسی کی نہیں ملتی صورت
ہم جہاں میں تری تصویر لیے پھرتے ہیں
-
موضوعات: تصویراور 2 مزید
سنا ہے اس کے بدن کی تراش ایسی ہے
کہ پھول اپنی قبائیں کتر کے دیکھتے ہیں
-
موضوعات: حسناور 1 مزید
پھول گل شمس و قمر سارے ہی تھے
پر ہمیں ان میں تمہیں بھائے بہت
پھول، گلاب، سورج اور چاند—سبھی خوبصورت چیزیں موجود تھیں۔
مگر ان سب میں ہمیں تم ہی سب سے زیادہ پسند آئے۔
پھول، گلاب، سورج اور چاند—سبھی خوبصورت چیزیں موجود تھیں۔
مگر ان سب میں ہمیں تم ہی سب سے زیادہ پسند آئے۔
-
موضوعات: استقبالاور 2 مزید
اف وہ مرمر سے تراشا ہوا شفاف بدن
دیکھنے والے اسے تاج محل کہتے ہیں
-
موضوعات: بدناور 1 مزید
رخ روشن کے آگے شمع رکھ کر وہ یہ کہتے ہیں
ادھر جاتا ہے دیکھیں یا ادھر پروانہ آتا ہے
وہ اپنے روشن چہرے کے سامنے شمع رکھ کر یوں کہتے ہیں۔
چلو دیکھیں تم شمع کی طرف جاتے ہو یا پروانے کی طرح میرے پاس آتے ہو۔
وہ اپنے روشن چہرے کے سامنے شمع رکھ کر یوں کہتے ہیں۔
چلو دیکھیں تم شمع کی طرف جاتے ہو یا پروانے کی طرح میرے پاس آتے ہو۔
-
موضوع: حسن
نگاہ برق نہیں چہرہ آفتاب نہیں
وہ آدمی ہے مگر دیکھنے کی تاب نہیں
-
موضوعات: حسناور 3 مزید
میری نگاہ شوق بھی کچھ کم نہیں مگر
پھر بھی ترا شباب ترا ہی شباب ہے
-
موضوعات: حسناور 2 مزید
گوندھ کے گویا پتی گل کی وہ ترکیب بنائی ہے
رنگ بدن کا تب دیکھو جب چولی بھیگے پسینے میں
یوں لگتا ہے جیسے اُس نے گلاب کی پتیوں کو گوندھ کر اپنا سراپا بنا لیا ہو۔
بدن کا اصل رنگ تب نمایاں ہوتا ہے جب پسینے سے چولی تر ہو جائے۔
یوں لگتا ہے جیسے اُس نے گلاب کی پتیوں کو گوندھ کر اپنا سراپا بنا لیا ہو۔
بدن کا اصل رنگ تب نمایاں ہوتا ہے جب پسینے سے چولی تر ہو جائے۔
پوچھو نہ عرق رخساروں سے رنگینئ حسن کو بڑھنے دو
سنتے ہیں کہ شبنم کے قطرے پھولوں کو نکھارا کرتے ہیں
-
موضوعات: حسناور 1 مزید
نہ دیکھنا کبھی آئینہ بھول کر دیکھو
تمہارے حسن کا پیدا جواب کر دے گا
-
موضوعات: آئینہاور 1 مزید